پی پی 289ضمنی الیکشن،لیگی امیدوار اسامہ عبدالکریم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)حلقہ پی پی 289 سے ضمنی الیکشن میں بلامقابلہ منتخب ہونیوالے مسلم لیگ ن کے امیدوار اسامہ عبدالکریم کی کامیابی کا الیکشن کمیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے مجموعی طور پر 11 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے، تاہم اسامہ عبدالکریم کے مقابلے میں 9 امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لئے، جبکہ دسویں امیدوار محمد عباد خان ضمنی انتخاب سے دستبردار ہو گئے تھے۔