الطاف نذیر ٹریکٹر ٹرالی بیک کروارہا تھا،سر پر شدید چوٹ لگ گئی
رجانہ (خصوصی رپورٹ)کمالیہ میں ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر 25 سالہ مزدور جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کمالیہ کے چک نمبر 271 گ ب میں 25 سالہ نوجوان الطاف نذیر ٹریکٹر ٹرالی بیک کرواتے ہوئے ٹرالی تلے آگیا اورسر پر شدید چوٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ متوفی نوجوان محنت مزدوری کرتا تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ،لواحقین نے لاش کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔