حسیب موقع پر ہی دم توڑگیا، حادثہ ٹریکٹر ڈرائیور کی غفلت سے ہوا
تلونڈی(خصوصی رپورٹ)تلونڈی میں گھر کے باہر کھیلتا کمسن بچہ ٹریکٹر تلے کچل کر جاں بحق، ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تلونڈی تہاڑیہ بائی پاس پر افسوسناک واقعہ، گھر کے دروازے کے باہر کھیلتا کمسن بچہحسیب ولد لیاقت ٹریکٹر کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑگیا۔عینی شاہدین کے مطابق ٹریکٹر ڈرائیور لاپروائی سے گاڑی چلا رہا تھا جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ اہل خانہ صدمے سے نڈھال ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کرلیے گئے اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔