باپ ٹریکٹر چلا رہا تھا ،4سالہ طیبہ رانی پیچھے آ گئی ،پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی
لاہور(کرائم رپورٹر)ویلنشیاء ٹائون کے علاقے 4سالہ بچی ٹریکٹر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی بتایا گیا ہے کہ ویلنشیاء ٹائون گیٹ نمبر 12 کے قریب 4سالہ طیبہ رانی ٹریکٹر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی پولیس کا کہنا ہے کہ باپ ٹریکٹر چلا رہا تھا کہ اس دوران بیٹی اچانک ٹریکٹر کے پیچھے آگئی بچی کی شناخت طیبہ رانی ولد تنویر عمر 4 سال معلوم ہوئی پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی