قبولہ:12 سالہ بچہ ٹریکٹر تلے آکر جاں بحق

عارفوالا(خصوصی رپورٹ)عارفوالا کے علاقہ قبولہ میں اینٹوں کے بھٹے پرکم عمر ڈرائیور کی غفلت کے باعث 12 سالہ بچہ ٹریکٹر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ ورثا نے کم عمر ڈرائیور اور بھٹہ مالک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ورثا کے مطابق قصبہ قبولہ میں بھٹہ خشت پر کم عمر ڈرائیور ٹریکٹر چلا رہا تھا کہ اسی دوران پانچویں جماعت کا طالبعلم احسن اعجاز ٹریکٹر کے نیچے آکر شدید زخمی ہوگیا، اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔متوفی بچے کے والدین کا الزام ہے کہ کم عمر ڈرائیور نے کانوں میں ہیڈ فون لگا رکھے تھے۔