اوور ٹیک کرتیموٹرسائیکل ڈمپر تلے آئی، سمیع موقع پر چل بسا،3 ساتھی زخمی
قصور(خصوصی رپورٹ) کوٹ رادھا کشن میں اوور ٹیکنگ کرتا 17 سالہ نوجوان ڈمپر تلے آکر جاں بحق، 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق نواحی علاقہ نیکے میں ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار چار نوجوان بجری سے بھرے ڈمپر کو غلط سائیڈ سے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سلپ ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 17 سالہ سمیع ولد حفیظ ڈمپر کے نیچے آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق نوجوان کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہنے والے دیگر تین نوجوانوں شعیب، حسنین اور حسن کو معمولی خراشیں اور چوٹیں آئیں، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔