پاکپتن (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل نے ضلع بھر میں بغیر ریٹ لسٹ آویزاں کیے اور رسید جاری کیے بغیر سیمنٹ اور بجری فروخت کرنے والے دکان داروں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے 18 دکان داروں کو مجموعی طور پر 86 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔کونسل نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بازاروں میں مسلسل نگرانی کو مزید مو?ثر بنایا جائے اور ریٹ لسٹ کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی ہر صورت ممکن بنائی جا سکے۔