لہسن 720، اردک 500، سبز مرچ 150، پیاز 100، لیموں 120، ٹینڈے 60روپے کلودستیاب
لاہور ( خصوصی رپورٹ)? مارکیٹ کمیٹی سبز منڈی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیوں کے دام بڑھادیئے،پیاز سرکاری ریٹ لسٹ میں 75 روپے کلومقرر ، درجہ اول خشک پیاز کی فروخت پرچون بازاروں میں 100 روپے تک ،ٹماٹر سرکاری قیمت 50 روپے کلو مقرر ،تاہم درجہ اول ٹماٹرکی فروخت پرچون بازاروں میں 80 روپے فی کلو تک لہسن چائنہ سرکاری قیمت 615 روپے کلو مقرر ، درجہ اول لہسن پرچون مارکیٹ میں فروخت 720 روپے فی کلو تک، ادرک تھائی سرکاری قیمت 370 روپے مقرر کردی گئی ، ? مارکیٹ میں ادرک 500 روپے کلو تک، سبز مرچ 5 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 125 روپے کلو کردی گئی ، ریٹیل مارکیٹ میں 150 روپے فی کلو تک ،لیموں چائنہ 5 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 90 روپے کلو مقرر، لیکن مارکیٹ میں لیموں 120 روپے کلو تک، ٹینڈے فارمی سرکاری ریٹ لسٹ میں 40 روپے مقرر، مارکیٹ میں معیاری ٹینڈے دیسی فروخت 60 روپے کلو تک ہونے لگے ، آلو کچا چھلکا سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 55 روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں 80 روپے فی کلو تک ،میتھی سرکاری ریٹ لسٹ کی قیمت 35 روپے کلو مقرر کی گئی ، مارکیٹ میں 70 روپے فی کلو بینگن سرکاری قیمت 75 روپے کلو مقرر ، لیکن مارکیٹ میں فروخت 100 روپے فی کلو تک ،کھیرا سرکاری ریٹ لسٹ میں 70 روپے مقرر ،مارکیٹ میں فروخت 100 روپیکلو تک،کریلے سرکاری ریٹ لسٹ میں 110 روپے کلو مقرر، تاہم مارکیٹ میں 200 روپے کلو میں فروخت ،پالک 20 روپے کلو مقرر ، فروخت 40 روپے کلو تک ،ساگ ریٹ لسٹ میں 30 روپے کلو مقرر ،? پالک کی مارکیٹوں میں فروخت 50 روپے کلو تک، بند گوبھی سرکاری قیمت 30 روپے کلو مقرر کردی گئی تاہم فروخت 50 روپے تک ،پھول گوبھی کی سرکاری قیمت 25 روپیکلو مقرر کی گئی ، فروخت پرچون بازاروں میں 40 روپے فی کلو تک ، شلجم 22 کلو مقرر ، مارکیٹوں میں 50 روپے کلو تک ، مٹر 5 روپے بڑھاکر سرکار ی لسٹ میں 55 روپے کلو مقرر کی گئی، فروخت 80 روپے فی کلوتک، گاجردیسی 30 روپے کلو مقرر ، پرچون بازاروں میں فروخت 50 روپے فی کلو تک ،گھیا کدو 45 روپے کلو مقرر، 70 روپے تک فروخت ہوا۔