پاکپتن(خصوصی رپورٹ) پاکپتن میں لنڈو راجباہ کے قریب موٹر سائیکل سڑک پر پڑی بجری پر سے پھسلی اور اس پر سوار 35 سالہ شخص موٹرسائیکل سمیت گرا او ر بری طرح زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمی محمد نوید کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ذرائع کے مطابق حادثہ سڑک پر موجود بجری پر موٹر سائیکل پھسلنے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہو ا۔