دکانداروں کی من مانیاں، سرکاری ریٹ نظر انداز

 سرکاری نرخنامے پر عملدر آمد کے مطالبے پر دکاندار وں کے گاہگوں کومرکزی سبزی منڈی سے خریداری کا مشورہ
لاہور( کرائم رپورٹر)تعطیل کے روز خریداروں کا رجحان دیکھتے ہوئے دکانداروں نے سبزیاں اور پھل من مانے نرخوں پرفروخت کئے ، سرکاری نرخنامے پر عملدر آمد کے مطالبے پر دکاندار شہریوں کو اوپن مارکیٹوں کی بجائے مرکزی سبزی منڈی سے خریداری کا مشورہ دیتے رہے۔ سرکاری نرخنامے میں آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت85روپے مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 100روپے کلو تک فروخت جاری رکھی ، آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 70کی بجائے80، آلو کچا چھلکا درجہ سوم 60کی بجائے70،پیاز درجہ اول65کی بجائے80،پیاز درجہ دوم50کی بجائے70، پیاز درجہ سوم45کی بجائے60،ٹماٹر درجہ اول95کی بجائے130سے140، ٹماٹر درجہ دوم80کی بجائے100، ٹماٹر درجہ سوم60کی بجائے80،لہسن دیسی نیا215کی بجائے380سے400،لہسن ہرنائی270کی بجائے440سے460،ادرک تھائی لینڈ500کی بجائے760سے780،ادرک چائنہ420کی بجائے600سے620،کھیرا فارمی90کی بجائے110،بینگن80کی بجائے150سے170،بند گوبھی120کی بجائے170سے180،پھول گوبھی100کی بجائے150سے170،شملہ مرچ200کی بجائے 240 سے 260،بھنڈی160کی بجائے220سے240،شلجم80کی بجائے130 سے 140،اروی90کی بجائے140سے150،مٹر240کی بجائے370سے380،کریلا150کی بجائے200سے220،سبز مرچ100کی بجائے 200 سے 230،لیموں دیسی300کی بجائے500سے520،لیموں چائنہ 155کی بجائے 200،حلوہ کدو55کی بجائے65سے 70،ٹینڈے دیسی210کی بجائے 250،گھیاکدو80کی بجائے120سے 130،پالک فارمی70کی بجائے90،گاجرچائنہ150کی بجائے180سے200 جبکہ گھیا توری80کی بجائے140سے150روپے کلوتک فروخت ہوئی۔پھلوں میں سیب گاچہ درجہ اول305کی بجائے430سے 450، سیب گاچہ درجہ دوم170کی بجائے270سے 300، کیلا درجہ اول درجن220کی بجائے350، کیلا درجہ دوم درجن150کی بجائے200سے220،کیلا درجہ سوم درجن100کی بجائے120سے130،امرود205کی بجائے250سے260روپے ،انار دیسی نیا310کی بجائے530سے550، آلو بخارادرجہ اول340کی بجائے480سے 500، آلو بخارا درجہ دوم185کی بجائے250سے260،گرما 170کی بجائے200 سے 220، آڑو درجہ اول310کی بجائے450سے480، آڑو درجہ دوم180کی بجائے240سے260، آم انور رٹول250کی بجائے 300سے350، آم چونسہ کالا180کی بجائے220، آم چونسہ درجہ اول310کی بجائے330سے350، آم چونسہ درجہ دوم170کی بجائے220سے230،انگور سندر خانی430کی بجائے600،پپیتا410کی بجائے460سے 480روپے،ناشپاتی280کی بجائے300 سے 320، کھجور ایرانی500کی بجائے550سے570،کھجور اصیل470کی بجائے 500 سے 520روپے جبکہ میٹھا درجن 220کی بجائے 280سے 300روپے درجن تک فروخت کیا گیا۔