اسلام آباد(آئی این پی )ایرانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ملک میں تاجروں اوردکانداروں کا احتجاج کرنسی ریٹ میں اچانک اضافے پرتھا،حکومت نے صورتحال کا فوری نوٹس لیا اورمظاہرین سے مذاکرات کئے جس کے بعدمعاملات طے پاگئے اورقانونی احتجاج کرنے والے تاجروں نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران میں حالیہ احتجاجی مظاہروں پر جاری بیان میں ایرانی سفارتخانے نے کہاہے کہ دشمن عناصر نے سائبراسپیس کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جس میں اسرائیل اور امریکا نے احتجاج کو ہوا دینے کیلئے مظاہرین کی حمایت کی،چندچھوٹے شہروں میں محدود تعداد میں افراد کو سڑکوں پر لایا گیا۔