معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ خاتون کو شدید زخمی

عارفوالا، پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن کی تحصیل عارفوالا کے چک 59ای میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے خاتون کو شدید زخمی کردیا۔شان نامی ملزم نے مبینہ طور پہ معمولی تلخ کلامی پہ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نذیراں بی بی شدید زخمی ہوئی، جسے ریسکیوون ون ٹو ٹو کی ٹیم نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ سٹی نے ضروری کارروائی شروع کردی۔