اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انتخابی عمل شروع ہوگیا ۔ امیدوار 6 نومبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کراسکیں گے۔وفاقی دارالحکومت میں 20 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول جاری کردیا گیا ہے، کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 سے 13 نومبرتک ہوگی،مسترد ہونے والے کاغذات کے خلاف اپیلیں 14 سے 18 نومبر تک دائر کی جاسکیں گی۔اپیلٹ اتھارٹی 19 سے 23 نومبر تک اپیلوں پرفیصلے کرے گی جبکہ امیدوار 25 نومبر تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ انتخابی نشانات 26 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نیانتخابی انتظامات کے لییڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرمقرر کردیا ہے،اسلام آباد میں 16 ریٹرننگ افسران اور 32 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران بھی تعینات کیے گئے ہیں،انتخابی افسران کا تقرر اسلام آباد انتظامیہ اور محکمہ تعلیم سے کیا گیا ہے۔بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے جبکہ نتائج 21 سے 24 دسمبر تک مرتب کیے جائیں گے۔