کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کیلئے 2 ہزار 870 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار

کوئٹہ(آئی این پی ) الیکشن کمیشن  آف پاکستان نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 2 ہزار 870 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیدیئے۔صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق انتخابات کیلئے 2 ہزار 870 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، 329 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔