اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع کر دی گئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق خواہش مند امیدوار اب 8 نومبر 2026 تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروا سکتے ہیں۔ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نے ہدایت کی ہے کہ تمام امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی مکمل دستاویزات کے ساتھ جمع کروائیں۔