ڈولفن سکواڈ نے جعلی پولیس اہلکار دھر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقے میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ٹیم نے دورانِ سنیپ چیکنگ جعلی نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل اور مشکوک شخص کو روکا ملزم نے خود کو پولیس افسر ظاہر کیا، تاہم ریکارڈ چیک کرنے پر وہ جعلی پولیس اہلکار نکلا۔ گرفتار ملزم پولیس سے مشابہہ وردی پہنے ہوئے تھاڈولفن ترجمان کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی ہے جو پہلے سے ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ کوٹ لکھپت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔