قتل کے مقدمہ کا اشتہاری ڈولفن سکواڈ نے دھر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل آباد پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ڈولفن سکواڈ نے گرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے بابو صابو چوک سے ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیاکریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا تو اے کیٹگری کا اشتہاری نکلاملزم کیخلاف تھانہ بٹالہ (فیصل آباد)میں قتل کا مقدمہ 1539/24 درج ہیملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش تھاگرفتار ملزم غلام فرید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ نواں کوٹ کے حوالے کر دیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا رہے ہیں