ڈولفن سکواڈ کی کارروائی ، اشتہاری ملزم دھر لیا

 لاہور(کرائم رپورٹر) ملت پارک پولیس کو سنیچنگ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے دبئی چوک کے قریب مشکوک شخص کو روکا، جس کی جانچ پڑتال کے دوران معلوم ہوا کہ وہ اے کیٹگری کا اشتہاری ملزم ہے گرفتار ملزم وسیم کے خلاف تھانہ ملت پارک میں سنیچنگ اور چوری کے مقدمات درج ہیں، جبکہ وہ سنیچر و چور گینگ کا سرغنہ بھی بتایا جاتا ہے۔ ملزم مختلف تھانوں میں درج 26 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ اقبال ٹاؤن کے حوالے کر دیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن فورس ای پولیس ایپ کی مدد سے اشتہاری و عادی مجرمان کو قانون کی گرفت میں لا رہی ہے۔