ابتدائی شکست کے بعد انگلینڈ نے میلبرن ٹیسٹ میں ایشیز میں پہلی فتح حاصل کر لی

ابتدائی شکست کے بعد انگلینڈ نے میلبرن ٹیسٹ میں ایشیز میں پہلی فتح حاصل کر لی

ابتدائی تین میچز ہارنے کے بعد انگلینڈ نے میلبرن میں کھیلے گئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ایشیز سیریز میں پہلی فتح حاصل کی۔

 انگلش ٹیم نے 175 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 18 اور جیمی اسمتھ 3 رنز ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ جیکب بیتھیل 40، زیک کرولی 37 اور بین ڈکٹ 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جو روٹ 15، برائیڈن کارس 6 اور کپتان بین اسٹوکس 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے جھائی رچرڈسن، اسکاٹ بولینڈ اور مچل اسٹارک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔یہ ایشیز کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب اسٹیو اسمتھ کی کپتانی میں آسٹریلیا کو شکست ہوئی۔دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 4 رنز بغیر کسی نقصان کے کیا، مگر پوری ٹیم 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نمایاں بلے باز ٹریوس ہیڈ 46 اور کپتان اسٹیو اسمتھ 24 ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس نے 4، بین اسٹوکس 3، جوش ٹنگ 2 اور گس ایٹکنسن 1 وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پہلے روز دونوں ٹیمیں اپنی پہلی اننگز میں آل آؤٹ ہو چکی تھیں۔ انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس کے نتیجے میں آسٹریلیا پہلی اننگز میں 152 رنز پر آؤٹ ہوا اور انگلینڈ محض 110 رنز پر ڈھیر ہوگیا، جس سے آسٹریلیا کو 42 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔یہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ تھا، جو دوسرے دن ہی اختتام پذیر ہو گیا۔