لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی سنسنی خیز فتح، بھارت کو 22 رنز سے شکست — سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل

لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی سنسنی خیز فتح، بھارت کو 22 رنز سے شکست — سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل

ویب ڈیسک: لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے پانچ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے تیسرے معرکے میں انگلینڈ نے بھارت کو ایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد 22 رنز سے شکست دے دی، یوں انگلش ٹیم نے سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پہلی اننگز: دونوں ٹیموں نے برابر رنز بنائے
میچ کا آغاز ہی سے زبردست مقابلہ رہا۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 387 رنز بنائے۔جواب میں بھارت نے بھی 387 رنز بنا کر پہلی اننگز برابر کر دی۔
دوسری اننگز: انگلینڈ کا کمزور آغاز، بھارت کو 193 کا ہدف
انگلینڈ کی دوسری اننگز توقعات پر پوری نہ اُتر سکی اور پوری ٹیم 192 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح بھارت کو 193 رنز کا ہدف ملا، جو بظاہر قابلِ حصول نظر آ رہا تھا۔

فیصلہ کن لمحے: آخری روز کی جدوجہد
میچ کے پانچویں اور آخری دن بھارت کو فتح کے لیے 135 رنز اور انگلینڈ کو 6 وکٹوں کی ضرورت تھی۔بھارتی ٹیم نے ہدف کا تعاقب تو کیا مگر پوری ٹیم 170 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔رویندرا جدیجا نے سب سے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 61 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، مگر وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔کے ایل راہول نے 39 رنز بنائے، مگر باقی بلے باز انگلش بولرز کے سامنے جدوجہد کرتے نظر آئے۔
انگلش بولرز کی شاندار کارکردگی
بین اسٹوکس نے 48 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔جوفرا آرچر نے بھی 55 رنز کے بدلے 3 شکار کیے۔برائیڈن کارز نے 2 وکٹیں حاصل کر کے اہم کردار ادا کیا۔
سیریز کی صورتحال
پانچ ٹیسٹ میچز کی اس سیریز میں انگلینڈ نے اب 2-1 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔سیریز کے باقی دو میچز اب نہایت اہمیت اختیار کر چکے ہیں، جہاں بھارت کو واپسی کے لیے ہر صورت فتح درکار ہوگی۔