تھائی لینڈ میں جاری ساف فٹسال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مینز ٹیم نے بھوٹان کو 2-4 سے شکست دے کر انٹرنیشنل مقابلوں میں پہلی فتح حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔
میچ کے آغاز میں پاکستان 0-2 سے پیچھے تھا، لیکن عدنان اشفاق نے ایک منٹ میں 2 گول کر کے ٹیم کا کم بیک ممکن بنایا۔ کیپٹن حسن ظفر خان اور آصف احمد چوہدری نے ایک ایک گول کر کے فتح کو یقینی بنایا۔پاکستان کی ویمنز ٹیم نے بھی گزشتہ روز سری لنکا کو شکست دے کر اپنی پہلی انٹرنیشنل فتح حاصل کی تھی۔