میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کرسمس فیملی ڈے، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے فیملیز کے ساتھ خوشیاں منائیں

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کرسمس فیملی ڈے، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے فیملیز کے ساتھ خوشیاں منائیں

میلبرن: میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں آپشنل ٹریننگ کے دوران انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے کرسمس فیملی ڈے منایا۔

اس موقع پر کھلاڑیوں نے اپنی فیملیز کے ساتھ خوشگوار ماحول میں وقت گزارا، پھولوں اور چاکلیٹس کا تبادلہ کیا اور کرکٹ کھیل کر کرسمس کی خوشیاں بانٹیں۔آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ سمیت دیگر کرکٹرز نے فیملیز کے ساتھ نیٹ شیئر اور بیٹنگ پریکٹس کی، جبکہ آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ اور انگلینڈ کے جو روٹ بھی آپشنل ٹریننگ میں شامل ہوئے۔یہ روایت باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل کی جانے والی آپشنل ٹریننگ کا حصہ ہے، جس میں کھلاڑی اپنی فیملیز کے ہمراہ جشن مناتے ہیں۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا۔