دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے اولی پاپ 33 اور بین ڈکٹ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک نے 3 اور اسٹاک بولینڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹارک کی پہلی اننگز کی 7 وکٹیں شامل کرکے ٹیسٹ میں ان کی مجموعی وکٹیں 10 ہو گئیں۔انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 172 رنز بنائے تھے، جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 132 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی، جس کے بعد انگلینڈ نے 205 رنز کا ہدف دیا ہے۔