میگنیشیم کی کمی یاداشت اور ذہنی صلاحیتوں میں کمی کا سبب بن سکتی ہے:ماہرین

لندن (آئی این پی) میگنیشیم ایک نہایت اہم معدنی جز ہے جو جسم میں 300 سے زائد کیمیائی عمل میں حصہ لیتا ہے۔ میگنیشیم توانائی بنانے، پٹھوں اور اعصاب کے درست کام، بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے، ہڈیوں کی مضبوطی اور ڈی این اے و آر این اے کی تیاری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔دنیا بھر میں بڑی تعداد میں لوگ میگنیشیم کی کمی کا شکار ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم میں میگنیشیم کی کمی دماغی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے اور ڈیمنشیا(یادداشت کی کمزوری اور ذہنی صلاحیتوں میں کمی)کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے