تم اپنی بکواس اورگندی زبان سے فوج کومتنازع بناتے ہو، کسی کویہ اجازت نہیں دی جاسکتی، سرخ لکیرعبور کرنے والے کی سزا آئین میں درج ہے، تحریک انصاف نے فوجی تنصیبات پرحملہ کیا
وفاق میں نفاق پھیلانے والے کو غدار کہا جاتا ہے، بھارت کے ساتھ ملکرسازش کرنے والے کو ملک دشمن کہا جاتا ہے، قومی سلامتی پر حملہ آور ہونیکی اجازت نہیں دی جا سکتی: پریس کانفرنس
لاہور(سپیشل رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے ذہنی مریض کیساتھ صرف ذہنی ڈاکٹرمذاکرات کرسکتا۔صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا تم اپنی بکواس اورگندی زبان سے فوج کومتنازع بناتے ہو، کسی کویہ اجازت نہیں دی جاسکتی، سرخ لکیرعبور کرنے والے کی سزا آئین میں درج ہے۔ان نے کہا کہ تحریک انصاف نے فوجی تنصیبات پرحملہ کیا، وفاق میں نفاق پھیلانے والے کو غدار کہا جاتا ہے، بھارت کے ساتھ ملکرسازش کرنے والے کو ملک دشمن کہا جاتا ہے۔سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ذہنی مریض کیساتھ صرف ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کرسکتا ہے، قومی سلامتی پر حملہ آور ہونیکی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک کے خلاف سازش کرنے والے کی سزا آئین میں واضح ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ فارن فنڈنگ بول رہی ہیجواسرائیل اوربھارت سیلی گئی، کس نیپوچھا ہیکہ 27ویں ترمیم آپ کوقبول ہییا نہیں؟ اپنی کرپشن اوراعمال چھپانے کے لیے9 مئی کا سانحہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ ایسیعناصرکیساتھ اسی طرح نمٹا جائیگا جیسے ملک دشمن کیساتھ،پی ٹی آئی نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے9 مئی کا سانحہ کیا