مسجد نبوی کے موذن کی بستر مرگ پر دی گئی آخری اذان وائرل

مدینہ منورہ (آئی این پی) مسجد نبوی میں اللہ کے مہمانوں کو عبادت کے لیے آواز دینے والی رقت آمیز اور پرسوز آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی، تاہم ان کی بستر مرگ پر دی گئی آخری اذان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔مسجدِ نبوی کے مذن شیخ فیصل نعمان کو 25 سال قبل 2000 میں باضابطہ مذن مقرر کیا گیا تھا جو چند روز قبل مدینہ کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔