مکہ مکرمہ (آئی این پی )مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعہ کا خطبہ اور نماز کا دورانیہ مختصر کر دیا گیا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق الحرمین الشریفین میں ادارہ دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ حج سیزن میں ضیوف الرحمان کے تحفظ کی خاطر خطبہ جمعہ اور نماز کا دورانیہ مختصر کیا جائے۔شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ ادارہ حرمین کی جانب سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعہ کاخطبہ اور نماز کا دورانیہ کم کرکے 15منٹ کیا گیا ہے۔