مسجد الحرام کے موذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے

مسجدِ الحرام کی مکبریہ میں اللہ تعالی سے قرب حاصل کرنے میں مشغول رہتے تھے 
شیخ ابراہیم المدنی کی وفات پر ان کے چاہنے والوں نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے 
مکہ مکرمہ(آئی این پی) مسجد الحرام کے موذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے۔ سعودی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ مسجد الحرام کے موذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے۔حرمین کے ایکس اکائونٹ پر شیخ ابراہیم المدنی کی تصویر جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ کبھی کبھی وہ مسجدِ الحرام کی مکبریہ میں کئی کئی دن بالخصوص رات کے آخری پہر میں عبادت اور اللہ تعالی سے قرب حاصل کرنے میں مشغول رہتے تھے۔شیخ ابراہیم المدنی کی وفات پر ان کے چاہنے والوں نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔