پہلی تراویح: مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ایمان افروز مناظر

دنیا بھر سے آئے ہزاروں نمازیوں نے مقدس مساجد میں عبادت کی سعادت حاصل کی
   لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد النبوی میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے۔ دنیا بھر سے آئے ہزاروں نمازیوں نے مقدس مساجد میں عبادت کی سعادت حاصل کی اور ماہِ رمضان ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے مغفرت اور رحمت کی دعائیں مانگیں۔ مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے گرد اور مسجد نبوی? میں روضہ رسول ? کے قریب نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ روح پرور مناظر نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے اور عبادت گزاروں پر رقت طاری رہی۔یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین، عراق، یمن، لبنان، فلسطین اور افغانستان میں رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد آج پہلا روزہ رکھا جا رہا ہے۔