کراچی میں پاراچنار واقعے پر احتجاج، ٹریفک کی روانی متاثر، متبادل راستے فراہم

کراچی میں پاراچنار واقعے پر احتجاج، ٹریفک کی روانی متاثر، متبادل راستے فراہم

کراچی کے مختلف مقامات پر پاراچنار واقعے کے خلاف احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور کئی چورنگیاں بند ہو گئی ہیں۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے متبادل راستے فراہم کیے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔ٹریفک پولیس کے مطابق، ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی بند ہونے کی وجہ سے پی پی چورنگی، گرومندر اور سولجر بازار سے متبادل راستے فراہم کیے گئے ہیں۔ سوسائٹی سگنل سے کوریڈور تھری اور بریٹو روڈ سے سولجر بازار اور گرومندر کی طرف بھی متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے۔

مزید برآں، ابوالحسن اصفہانی روڈ سے سپرہائی وے عباس ٹاؤن تک دونوں اطراف کی سڑکیں بند ہیں اور ٹریفک کو پیراڈائز بیکری سے فاریہ چوک کی طرف موڑا گیا ہے۔فائیو اسٹار چورنگی اور یونیورسٹی روڈ میٹرو شاپنگ سینٹر سمیت کئی دیگر اہم شاہراہیں بھی بند ہیں اور ٹریفک کو مختلف اندرون علاقوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ٹریفک پولیس نے شہروں میں ٹریفک کے متبادل راستوں کی ہدایات فراہم کی ہیں، جن میں ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ اور ملیر ہالٹ سے ماڈل کالونی کی طرف متبادل راستے شامل ہیں۔