اسلام آباد میں 8 مارچ 2025 کو لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون کے دو اہم مقامات سے داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
یہ راستے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔مذکورہ راستوں میں ایکسپریس چوک اور سرینہ ہوٹل کے داخلی و خارجی راستے شامل ہیں۔ اس دوران شہریوں کو ٹریفک کے لیے نادرا، میریٹ اور مارگلہ روڈ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسی طرح، کلب روڈ سے ریڈ زون جانے والی ٹریفک سیونتھ ایونیو کا استعمال کر سکتی ہے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے مزید معلومات کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن نمبر 1915 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی معلومات دستیاب ہیں۔