کراچی: یومِ علیؓ کے جلوس کے باعث ٹریفک کے متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت

کراچی: یومِ علیؓ کے جلوس کے باعث ٹریفک کے متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت

کراچی میں آج یومِ علیؓ کے جلوس کے حوالے سے شہر بھر میں ٹریفک کی صورتحال متاثر ہو گی۔

یہ جلوس شام 4 بجے غفور چیمبر سے شروع ہو کر نمائش چورنگی محفلِ خراساں پر اختتام پذیر ہو گا۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایم اے جناح روڈ پر تبت سینٹر سے گرومندر چوک تک اور اس کے اطراف کی سڑکیں بند رہیں گی۔ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے والے افراد کو سولجر بازار نمبر ایک سگنل سے کوسٹ گارڈ انکل سریا سگنل کا راستہ اپنانا ہوگا۔ اسی طرح، شاہراہ قائدین سے نمائش چورنگی جانے والوں کو سوسائٹی لائٹ سگنل سے پیپلز چورنگی اور عائشہ عزیز چورنگی کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عیدگاہ چوک سے نمائش چورنگی جانے والے افراد کو تبت سینٹر یا ریگل کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا انتخاب کریں اور کسی بھی ہدایت یا معلومات کے لیے 1915 پر کال کریں۔