موٹروے ایم-5: ملتان تا اوچ شریف ٹریفک بند، متبادل راستے استعمال کی ہدایت

موٹروے ایم-5: ملتان تا اوچ شریف ٹریفک بند، متبادل راستے استعمال کی ہدایت

موٹروے ایم-5 پر ملتان سے اوچ شریف کے درمیان ٹریفک کی بندش کو 11 دن گزر چکے ہیں۔

سیلابی پانی کے باعث جلالپور پیر والا انٹرچینج کے قریب سڑک کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں یہ حصہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔موٹروے حکام کے مطابق متاثرہ حصے کی مرمت اور تعمیر نو میں تقریباً ایک ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ اس دوران شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے:

شہری شاہ شمس انٹرچینج سے نکل کر قومی شاہراہ (N-5) کا راستہ اختیار کریں۔
اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ ایم-5 پر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔
اسی طرح شیر شاہ انٹرچینج سے بھی موٹروے کو دوبارہ جوائن کیا جا سکتا ہے۔