ویب ڈیسک: موٹروے ایم-5 جلال پور پیر والا کے قریب ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق متبادل راستوں کے لیے ڈائیورشن پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ملتان سے سکھر جانے والے مسافر شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کا رخ کر کے اوچ شریف انٹرچینج پر دوبارہ موٹروے ایم-5 جوائن کر سکتے ہیں۔ اسی طرح، سکھر سے ملتان جانے والی ٹریفک اوچ شریف انٹرچینج سے قومی شاہراہ استعمال کر کے شاہ شمس انٹرچینج کے ذریعے موٹروے ایم-4 کو دوبارہ جوائن کر سکتی ہے۔موٹروے پولیس کے ترجمان نے مزید کہا کہ روڈیوزرز کی راہنمائی کے لیے موقع پر عملہ موجود ہے تاکہ ٹریفک میں خلل کم سے کم ہو اور مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔