لاہور میں جاری بارش اور سرد ہواؤں نے موسم کو مزید سرد کر دیا ہے، اور محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج رات تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
آئندہ ہفتے بھی شہر کا مطلع زیادہ تر ابر آلود رہے گا اور مزید بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے، اور ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
فضائی آلودگی کی صورتحال
لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، لیکن یہ اب بھی خطرناک حد تک زیادہ ہے۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 188 ریکارڈ کیا گیا، جس کے تحت لاہور دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آلودہ شہر قرار پایا۔ مختلف علاقوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
یو ایس قونصلیٹ: 547 AQI
جوہر ٹاؤن: 463 AQI
ڈی ایچ اے فیز 8: 429 AQI
عسکری 10: 354 AQI
ادا پلاٹ: 270 AQI
شاہراہِ قائداعظم: 252 AQI
ماہرین نے شہریوں کو فضائی آلودگی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے، جن میں ماسک پہننا، باہر نکلنے سے گریز، اور زیادہ وقت گھر کے اندر گزارنا شامل ہیں۔
آئندہ دنوں کی پیشن گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی، جبکہ وقفے وقفے سے بارش کے امکانات بھی موجود ہیں۔ ماہرین نے شہریوں کو سرد موسم سے بچاؤ کے لیے گرم کپڑے پہننے اور ہیٹر کے استعمال میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔