لاہور میں دھوپ اور ہلکی ہوائیں، فضائی آلودگی برقرار

لاہور میں دھوپ اور ہلکی ہوائیں، فضائی آلودگی برقرار

لاہور میں آج سورج کی ہلکی دھوپ اور کم رفتار ہواؤں کا امتزاج دیکھنے میں آ رہا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے اور 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں۔دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی برقرار ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 255 ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔