لاہور: تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی، فضائی آلودگی میں بھی بہتری

لاہور: تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی، فضائی آلودگی میں بھی بہتری

لاہور میں موسم نے کروٹ بدلی ہے، اور تیز ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس سے درجہ حرارت قدرے معتدل محسوس ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔موسمی تبدیلی کے ساتھ ہی شہر کی فضائی آلودگی میں بھی بہتری دیکھی گئی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے مطابق لاہور میں آلودگی کی شرح کم ہو کر 84 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی کی صورتحال کچھ یوں رہی:

ایل اے ایس (Lahore American School): AQI 73
عسکری ٹین: AQI 73
ڈی ایچ اے: AQI 75
ڈبلیو آر (Walton Road): AQI 79
ماہرین ماحولیات کے مطابق ہوا کی رفتار میں اضافے سے فضا میں موجود زہریلے ذرات کی تعداد میں کمی واقع ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں شہریوں کو کچھ حد تک صاف ہوا میسر آتی ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گرمی کی شدت برقرار رہنے کے خدشے کے پیشِ نظر پانی کا زیادہ استعمال کریں اور دوپہر کے اوقات میں دھوپ سے بچنے کی کوشش کریں۔