صبح سویرے ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔
بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کے باعث دن بھر موسم معتدل رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے۔ شہر میں تقریباً 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث موسم نسبتاً خوشگوار محسوس ہو رہا ہے۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں تقریباً 50 فیصد تک بارش کا امکان موجود ہے جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں مزید کمی ہو سکتی ہے اور موسم مزید خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔دوسری جانب فضائی آلودگی کے حوالے سے صورتحال تشویشناک ہے اور آلودہ ترین شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور چوتھے نمبر پر آ گیا ہے جہاں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 202 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں تقریباً 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔ کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔