کراچی میں یخ بستہ ہوائیں رکنے کے بعد سردی کی شدت میں معمولی کمی آ گئی ہے، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر تک محدود رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں شمال مشرقی سمت سے 2 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔