شہید کانسٹیبل عمران کے اہل خانہ کو1 کروڑ 35 لاکھ کا گھر مل گیا

 شہید کانسٹیبل عمران حیدر کے لواحقین میں اہلیہ، 01 بیٹا اور 03 بیٹیاں شامل ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے پولیس شہدا کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے لاہور کے شہید کانسٹیبل عمران حیدر کے اہل خانہ کو1 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا ہے۔ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق لاہور کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔ کانسٹیبل عمران حیدر نے رواں سال اپریل میں دوران ڈیوٹی ناکہ پر فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا۔ شہید کانسٹیبل عمران حیدر کے لواحقین میں اہلیہ، 01 بیٹا اور 03 بیٹیاں شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل عمران حیدر شہید کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل عمران حیدر نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس اپنے بہادر شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔پنجاب پولیس کانسٹیبل عمران حیدر جیسے 1650 سے زائد بہادر شہداء￿  کی امین فورس ہے۔