لاہور(کرائم رپورٹر)شہید کانسٹیبل محمد عمران کے اہل خانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا رہائشی گھر فراہم کر دیا گیا ہے۔شہید کے اہلِ خانہ کی خواہش کے مطابق رحیم یار خان کی ایک نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں گھر خرید کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوشوں سے حکومتِ پنجاب نے شہید کے اہلِ خانہ کے لیے گھر کی فراہمی کیلئے فنڈز جاری کیے۔