شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کو 1کروڑ 35لاکھ کاگھر فراہم

 کانسٹیبل اصغر علی نے 2018ء￿  میں دوران ریڈ فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا
لاہور(کرائم رپورٹر ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد پولیس کے شہید کانسٹیبل اصغر علی کے اہل خانہ کو شہید کوٹے کے تحت ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا ہے۔ شہید کے اہل خانہ کو ان کی پسند کے مطابق ستیانہ روڈ فیصل آباد میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا ہے۔ کانسٹیبل اصغر علی نے 2018ء￿  میں دوران ریڈ فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا۔ شہید کانسٹیبل اصغر علی کے لواحقین میں اہلیہ شامل ہے۔