پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل کے اہل خانہ کوگھر فراہم

 نذر عباس کے اہل خانہ کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش کے تحت پولیس شہدا کے اہل خانہ کے لیے گھر فراہم کرنے کا مشن جاری ہے۔ اس تسلسل میں ہیڈ کانسٹیبل نذر عباس کے اہل خانہ کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا۔ یہ گھر اہل خانہ کی پسند کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں تیار کیا گیا۔ نذر عباس نے 2024 میں کچہ ماچھکہ کے علاقے میں شرپسند عناصر سے مقابلے کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ اہل خانہ میں اہلیہ، تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے شہید کی لازوال قربانی کو خراج تحسین پیش کیا اور حکومت پنجاب نے فنڈز جاری کیے۔