رواں ماہ ون وے کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں میں 197فیصد اضافہ ہوا،29 ہزار 704 شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس کی جانب سیحادثات کی روک تھام ون وے کی خلاف ورزیوں پرکارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ ون وے کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں میں 197فیصد اضافہ ہوا،ون وے کی خلاف ورزیوں پر29 ہزار 704 شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔گزشتہ ماہ 15 ہزار شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے تھے۔ٹریفک پولیس لاہور نے ون وے کی خلاف ورزیوں پر 10ہزار چالان کئے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق تمام سی ٹی اوز، ڈی ٹی اوز خصوصی اقدامات کریں، ون وے کی خلاف ورزی روکنے کیلئے ٹیمیں فیلڈ میں متحرک کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ون وے کی خلاف ورزی پر 2000 کا چالان کیا جا رہا ہے۔ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف زیرو ٹالیرنس ہے