لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب میں ٹریفک قوانین کے مؤثر نفاذ کے لیے ڈیجیٹل ٹریفک انفورسمنٹ کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے اسمارٹ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے صوبے کے 24 اضلاع میں AI بیسڈ ای چالان سسٹم باضابطہ طور پر فعال کر دیا ہیترجمان سیف سٹی کے مطابق صوبے بھر میں 19 اقسام کی ٹریفک خلاف ورزیوں پر خودکار ای چالان کا اجراء جاری ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی جدید کیمرے ہیلمٹ کے استعمال، اوور اسپیڈنگ، سگنل بریکنگ، لین وائلیشن اور دیگر قوانین کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں جس سے خلاف ورزیوں کی فوری شناخت ممکن ہو گئی ہیای چالان سسٹم کے نفاذ سے ہیلمٹ کے استعمال سمیت حفاظتی اقدامات میں 90 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو ٹریفک حادثات میں کمی کی جانب اہم پیش رفت ہے شہری اپنا ای چالان سیف سٹی کی ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے بآسانی چیک کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ای چالان کا SMS صرف پنجاب حکومت کے آفیشل نمبر 8070 سے ارسال کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ کسی نمبر سے آنے والے پیغامات کو نظرانداز کیا جائے۔