سڑکوں پر کم عمر ڈرائیورز کی خلاف ورزیوں میں 82 فیصد کمی ریکارڈ
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد جاری ہیجس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب محمد وقاص نذیر نے اچھی کارکردگی پر ٹریفک پولیس فورس کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوانین کی پاسداری سے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ممکن ہوا ہیترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں میں 61 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سڑکوں پر کم عمر ڈرائیورز کی خلاف ورزیوں میں 82 فیصد اور غیر محفوظ گاڑیوں کی وائلیشن میں 77 فیصد نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اسی طرح صوبہ بھر میں رونگ پارکنگ کی خلاف ورزیوں میں 45 فیصد کمی ہوئی ہے ترجمان نے بتایا کہ ٹریفک حادثات میں مجموعی کمی ایک بڑی کامیابی ہے۔ پنجاب کے اربن ایریاز میں مہلک حادثات میں 56 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ 10 روز کے دوران 31 اضلاع کے شہری علاقوں میں کوئی مہلک حادثہ پیش نہیں آیاانہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث ہونے والے حادثات میں کمی سے ہسپتالوں میں رش بھی کم ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے تحت صوبہ بھر میں ٹریفک آگاہی مہم تیزی سے جاری ہیڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ شہریوں نے ٹریفک قوانین میں کی گئی ترامیم کو مثبت انداز میں قبول کیا ہے۔ شہریوں کی زندگی اور سفر کو محفوظ بنانا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے وڑن کے مطابق صوبے میں مثالی ٹریفک نظام کے قیام کو یقینی بنایا جا رہا ہے انہوں نے محفوظ پنجاب کے لیے حکومت پنجاب اور شہریوں کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔