چھینے گئے لاکھوں مالیت کیموبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مزنگ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور متحرک فاجا ڈکیت گینگ کے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مزنگ خالد فاروق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور متحرک فاجا ڈکیت گینگ کے 4ملزمان کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ فہد عرف فاجا اور اس کے ساتھی فیضان، مبین اور سلیمان شامل ہیں ملزمان سے شہریوں سے چھینے گئے لاکھوں مالیت کیموبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیاملزمان گلیلوں اور شاہراوں پر شہریوں کو گن پوائنٹ پر وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے،ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں اور دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن بابر جاوید جوئیہ کے مطابق ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے