منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ

منشیات کی روک تھام کیلئے شہر میں کڑی نگرانی کی جائے: ایس پی اخلاق اللہ
لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس منشیات فروشوں کیخلاف متحرک ہیں ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس نے رواں ماہ میں 90 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع و انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے گرفتار کیاملزمان سے 57 کلو 675 گرام چرس، 5 کلو 60 گرام ہیروئین برآمد کی گئی ملزمان سے 7 کلو 136 گرام آئس اور 253 لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف خصوصی ٹیمیں بنا کر کارروائیاں جاری ہیں، منشیات کی روک تھام کیلئے شہر میں کڑی نگرانی جاری ہے،