منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ

گرفتار ملزمان کی شناخت ساجد، صابر، کلیم اور سمیر کے ناموں سے ہوئی ۔ قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس، آئس اور 50 لیٹر دیسی زہریلی شراب برآمد 
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہیایس ایچ او ہربنس پورہ محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی گئی اچانک کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کی شناخت ساجد، صابر، کلیم اور سمیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس، 490 گرام آئس اور 50 لیٹر دیسی زہریلی شراب برآمد کر لی گئی۔ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے قریب نوجوانوں کو منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھے، جس کا انہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف بھی کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او ہربنس پورہ محمد عمران اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور انھیں ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بھی جاری ہیں۔