نواب ٹاؤن پولیس نے 165 کلو چرس اور 34 کلو افیون پکڑ لی ،ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی منشیات فروش دھر لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)پر منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا گیا ،لاہور پولیس نے ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔ چوکی نواب ٹاؤن پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 165 کلو گرام چرس اور 34 کلو گرام افیون پکڑ لی جبکہ ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے موقع سے تمام شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دوران پٹرولنگ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش آسجد کومنشیات کی سپلائی دیتے ہوئیرنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم سے آڑھائی کلو سے زائد چرس اور 50 گرام آئس برآمد کی گئی ملزم کا پشاور سے بزریعہ آن لائن منشیات منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا،لیاقت آباد پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 منشیات فروش کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع اور دوران پٹرولنگ مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیاملزمان سے مجموعی طور پر 4 کلو 150 گرام چرس برآمد کی گئیاے این ایف نے تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 11 کارروائیوں میں 1 نائیجرین باشندے سمیت 15 ملزمان کوگرفتار کرکے 9 کروڑ سے زائد مالیت کی 169.755 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں